(قیصر کھوکھر) خبر دار ہوشیار نازیبا اداکاری اب نہیں چلے گی ،محکمہ داخلہ نے فحاشی پھیلانے اور نازیبا اداکاری کرنے پر متعدد اداکاراوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فحش جملے بولنے ، غیر اخلاقی اشارے اور حرکات کرنے پر متعدد اداکاراوں کوشوکاز نوٹس جاری کیے ہیں،شوکاز نوٹس اداکارہ خوشبو،مہک نور، صائمہ خان، سنہری خان، عاجزہ، آرزو، تعبیر برال، ثمرہ چودھری، کیف علی، ماہ نور ودیگر کو جارکئے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کےڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی سفارشات پر شوکاز نوٹس جاری کئے، جس پر اداکاروں سے7روز میں جواب طلب کیاگیا ہے، جواب نہ دینے کی صورت پر فنکاراؤں پر پابند عائد کردی جائے گی۔