(جنیدریاض) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورکےسکولوں کامستقبل تاریک ہونےلگا, لاہورکے200سکولوں کےہزاروں اساتذہ کاسروس سٹرکچرہی نہ بن سکا ۔سروس سٹرکچر نہ بننے سےسکولوں میں مستقل ہیڈ ماسٹر تعینات نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والےسی ڈی جی ایل سکولوں کو ڈائینگ کیڈر ڈیکلیئر کردیا گیا، سروس سٹرکچر نہ ہونے سےسی ڈی جی ایل سکول کے 200 اساتذہ ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن سے بھی محروم ہیں، لاہور میں کارپوریشن کے 80 ہائی ، 50 مڈل اور 70پرائمری سکولوں میں ایک لاکھ بیس ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں، سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں 10سال سے مرتب نہیں کی جا رہیں۔
آل ٹیچرزایسوسی ایشن کے نائب صدر آصف گوہر نے کارپوریشن سکولوں کے اساتذہ کوان سروس پروموشن دینےکاکہاہے،31 دسمبر تک مسائل حل نہ ہوئے تو یکم جنوری سے احتجاج کیاجائے گا، دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا تھاکہ بلدیاتی نظام سے ہی کارپوریشن سکولوں کے اساتذہ کے مسائل حل ہونگے ۔