ویب ڈیسک : ٹھل کے نواحی گاؤں شیخ محمد پھوڑ میں خسرے کی وبا سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
خسرے کی وبا کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 3 سال کا خلیل احمد اور 4 سال کا مومن شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچے دونوں بھائی تھے۔ اہل علاقہ کا کہناہے گاؤں شیخ محمد پھوڑ میں متعدد بچے خسرے میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ ٹھل رواں ماہ کہ دوران ٹھل میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ سے تجاوز کر گئی ۔ دوسری جانب ٹھل محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے بچوں کے جانی نقصان پر کوئی نوٹس نہ لیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹھل محکمہ صحت فوری طور پر علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجیں۔