ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پور ہ:چند روزقبل جیل سے رہا ہونے والا  شہری قتل

ہربنس پور ہ:چند روزقبل جیل سے رہا ہونے والا  شہری قتل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ہربنس پورہ میں دن دیہاڑے قتل کی واردات،چند روزقبل جیل سے رہا ہونے والے  شہری کو قتل کر دیا گیا۔
 پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنےشہری اختر کے گھر میں گھس کر وحید بٹ کو قتل کیا،ملزمان کی جانب سے وحید بٹ پر 4 فائر کئے گئے۔

 واضح رہے کہ  رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران شہر بھر میں 132 افراد مختلف وجوہات پر قتل ہو چکے ہیں ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 36 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کی 28 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ قتل کے 26 مقدمات کے ساتھ سٹی ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 20، صدر ڈویژن میں قتل کے 18 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 4 ماہ کے دوران قتل کے 4 مقدمات درج کئے گئے۔