سٹی42: شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریض سرگنگارام اور میاں میر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پنجاب بھر میں بھی ڈینگی کے مزید 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ رواں سال سے اب تک شہر میں ڈینگی کے 40 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے36 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروابرآمد ہوا ہے۔