ویب ڈیسک : 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف زوال کا شکار ہے اور اس کے رہنما روئی کے گالوں کی طرح ہوا میں اڑ رہے ہیں،ملک امین اسلم ، فواد چودھری، عامر کیانی، شیریں مزاری، ملیکہ بخاری ، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ بھی عوامی دباﺅبرداشت نہ کر پائے اور پارٹی سے علیحدگی اختیار کرگئے، اس گھمبیر صورتحال میں رہ جانے والے پی ٹی آئی رہنما اور کارکن دل برداشتہ ہیں۔
ہر روز دو چار رہنما پی ٹی آئی کاخیرباد کہہ کراپنی پسندیدہ سیاسی جماعت میں شامل ہو رہے ہیں،موجودہ حالات میں پاکستان پیپلزپارٹی سب سے زیادہ ابھر کرسامنے آنیوالی جماعت ہے جس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور سیاسی رہنما چیئرمین بلاول بھٹو پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ 9 مئی کے بعد سے ابتک پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے رہنماﺅں کی ففٹی مکمل ہو چکی ہے،پی ٹی آئی کو سب سے پہلے خداحافظ کہنے والے بانی رہنماکراچی سے سابق ایم اے محمود مولوی ہیں،ان کے علاوہ سابق وفاقی وزیرعامر محمود کیانی، سابق مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم،پنجاب سے سابق ارکان اسمبلی میں ظہیرالدین علیزئی،عون ڈوگر ،عبدالحئی دستی ،اشرف رند ،نیاز گشکوری،علمدار قریشی،قیصر مگسی ، سجاد چھینہ ،مجاہد میتلاہیں۔
ان کے علاوہ این اے 100 سے سابق امیدواروسابق تحصیل ناظم چنیوٹ سید ذوالفقار علی شاہ ،سابق ایم این اے چودھری وجاہت حسین ، سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا، سابق وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق ایم پی اے افتخار حسن گیلانی ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 209 عبدالرزاق نیازی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 149 عباد فاروق ،سابق صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ ،فیاض الحسن چوہان ،سلیم اختر لابر ،جلیل احمد شرقپوری ،فواد احمد چودھری ،چودھری حسین الہی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 247 احسان الحق چودھری ، ٹکٹ ہولڈرپی پی 248 ڈاکٹر افضل ،سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری،سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ ، سابق امیدوار پی پی 257 چودھری جہانزیب رشید ، سابق ایم پی اے ملک اکرم ،سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری،سابق مشیر وزیراعظم برائے زراعت جمشید چیمہ ،سابق ترجمان عمران خان مسرت جمشید چیمہ اورپی پی 71 حافظ آباد سے سابق ایم پی اے احسن بھٹی شامل ہیں۔
سندھ سے ایم پی اے سنجے گنگوانی ،ڈاکٹر عمران شاہ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجد ،کریم گبول، سابق ایم این اے جے پرکاش ہیں،پی ٹی آئی کراچی صدر و سابق ایم این اے آفتاب صدیقی ،سابق ایم این اے صائمہ ندیم ،رکن سندھ اسمبلی بلال غفار ،عمر عطاری شامل ہیں۔خیبرپختونخوا سے سابق صوبائی وزیراقبال وزیر ،سابق ایم این اے ملک جواد حسین ،سابق صوبائی وزیرہشام انعام اللہ خان،سابق وزیر اطلاعات اجمل وزیر ، سابق ایم این اے عثمان خان ترکئی،ڈاکٹر حیدر علی سابق ایم این اے،سید غلام شاہ صدر ضلع خیرپور،قیوم حسام سابقہ امیدوار PK۔97اورنادیہ شیر سابق ایم پی اے (پختونخوا)شامل ہیں،صوبائی وزیر (بلوچستان)مبین خلجی اڑنے والوں میں شامل ہیں۔