مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت میں مسلمان دشمنی کا ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانا کے علاقے نارساپور میں ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمان لڑکے کی بہن نے ہندو انتہاپسندوں سے بھائی کو بچانے کی کوشش کی تو ہجوم اس پر بھی پل پڑا اور حاملہ خاتون کو ٹھڈے مارے اور بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں خاتون اپنے بچے سے محروم ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان بھائی اور بہن پر تشدد کے دوران ہندوؤں کے مذہبی نعرے بھی لگائے.
ہوٹل کے مالک مسلمان لڑکے نے پیسے لینے کے باوجود گیس سلینڈر نہ دینے والے شخص سے سلینڈر کی ڈیلیوری کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں ہندو انتہاپسند غنڈوں نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انسانیت سوز تشدد کیا۔ پولیس نے حسب معمول تشدد کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔