ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا جاں بحق کارکنوں کے لواحقین سے متعلق اہم اعلان

Imran khan,announcement,Pti workers,died during march
کیپشن: Imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے دو کارکنوں کے لواحقین کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ ہمارے پرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہمارے دو کارکن جاں بحق ہوئے، لاہور سے فیصل عباس چودھری اور مردان سے سیّد احمد جان کے اہل خانہ سے میں دلی تعزیت کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھائے گی۔