اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کی سزا کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے کر جاؤں گی کیونکہ ان کے شوہر کو کالے قانون کے تحت سزا دی گئی اور جب فیصلہ سنایا گیا تو انہیں دفاع کا موقع نہیں دیا گیا اور میں اس فیصلے کو مسترد کرتی ہوں۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا سے پوچھتی ہوں کہ ہر قیدی کو مفت کاؤنسلنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے مگر کشمیر میں حریت رہنما کو کیوں نہیں دی گئی، بین ال قوامی قانون پر سوالیہ نشان ہے اور عدالت کی سماعت میں انٹرنیشنل آبزور کو رسائی کیوں نہیں دی جاتی۔
انھوں نے کہا کہ یاسین ملک نے بھارتی عدالت سے جوسوال کیے اس کے جواب نہیں ملے ، یاسین ملک نےجج سےکہاکہ زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے
یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ی مودی کی صورت میں وقت کےیزیدکامقابلہ کررہےہیں، کشمیری قوم یاسین ملک کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرے گی، یاسین ملک کی بہادری اور ہمت پرفخر ہے، تمام کشمیری یاسین ملک کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت نےاقوام متحدہ کی قرادروں کومسترد کیا ہے اور نظرانہ دینے کیلئے زندگی بہت چھوٹی چیز ہے اور یاسین ملک اکیلے نہیں ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق یہ سیاسی تحریک ہے اور میں کشمیری قوم کے لیے جنگ لڑوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک کیس میں میڈیا پر بتایا گیا کہ عمرقیدہوجائےگی، بڑے سے بڑے مجرم کو بولنے کا حق دیا جاتا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نےیاسین ملک کو بولنے کا موقع تک نہیں دیا۔
اہلیہ یاسین ملک نے مزید کہا کہ افضل گرو شہید کیس کے بارے میں سب کو معلوم ہے، کشمیریوں نے جتنی قربانیاں دیں کسی نے نہیں دیں، آج کا ہٹلر مودی ہے اور کوئی نہیں ہے اور یاسین ملک اکیلا نہیں ہے ہر بچہ یاسین ملک ہے۔