سٹی 42: پنجاب فوڈاتھارٹی کا ناقص اور ایکسپائر اجزاء سے جوس بنانے والے یونٹس کے خلاف آپریشن۔
پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے ناقص اور ایکسپائر اجزاء سے جوس بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہوگئں۔آپریشن میں شیخوپورہ روڈ پر واقع یونٹ میں چھاپہ مار کر تین ہزار ایک سو کلوگرام ایکسپائر پلپ اور 39 کلو ایکسپائر فلیورز قبضہ میں لے کر تلف کردیئے۔
ڈجی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کاکہنا تھا کہ ایکسپائر پلپ اور فلیورز کو کیمیکل لگا کر جوس میں شامل کیا جانا تھا -مینگو پلپ، ایکسپائرڈ فلیورزکو ضبط کرکے سیمپل لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں-
فیکٹری میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ مکھیوں کی بھرمار اور انتہائی غیر معیاری سٹوریج کی وجہ سے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کی -شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ سپلائی ریکارڈ کی مدد سے ناقص پلپ سے جوس تیار کرنے والے یونٹس کی سرپرائز چیکنگ کی جا رہی ہے-مشروبات میں غیر معیاری اجزاء کا استعمال پھیپھڑوں اور گردوں میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔