ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور

حکومت کا گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور
کیپشن: Federal Govt
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے31 مئی سے پہلے گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے، ایڈوائس مسترد ہونے پر حکومت گورنر پنجاب کا تقرر کسی بھی وقت کرسکتی ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایڈوائس مسترد کرنے پر حکومت گورنر کا فوری تقرر کردے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلیغ الرحمٰن کا بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل نئے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی نئی سمری میں بھی بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع نے کہا کہ گورنر پنجاب کے تقرر کے بعد پنجاب کی کابینہ بھی تشکیل پائے گی۔