(جنید ریاض) طلبا کیلئے اہم خبر، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کردی گئی، قوائد و ضوابط کیخلاف سمر کیمپ لگانے پر سکول انتظامیہ کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔
لاہور بھرمیں گرمی کی چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولز کی جانب سے سمرکیمپ لگانے کا معاملہ، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ، سکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی، سمر کیمپ لگانے پر سکول انتظامیہ کو وارننگ لیٹر جاری ہوگا، سنگین غلطی کے مرتکب سکولوں سے بھاری جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خاں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں کسی بھی سکول کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، سمرکیمپ لگانے پر متعلقہ سکولز کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔