ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گرگئے جس کی ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگرگاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکرکارکنوں کا حوصلہ بڑھا رہے تھےکہ گاڑی کی معمولی حرکت پر دھڑام سے نیچے آگرے، ان کے نیچےگرنے پر قریب موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے انہیں سنبھالا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسلام آباد میں اپنی نگرانی میں آگ لگوا رہے تھے کہ اچانک خودگاڑی سےگرگئے۔اس ٹوئٹ کو نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا کہ شرم کرو حیا کرو۔

واضح رہےکہ گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جناح ایونیو پہنچنے کے بعد حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دیدیا۔