ویب ڈیسک:اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹاکر ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی چوک پر آخری رکاوٹ بھی عبور کرلی ہے،پی ٹی کارکنان اوررینجرزاہلکار آمنے سامنے آگئے ۔ کارکنان کے پتھراؤ سے رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔پی ٹی آئی کارکنان ایوان صدر کے سامنے بھی پہنچ گئے ہیں۔
جبکہ عمران خان جناح ایونیو سے بنی گالہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ،عمران خان کے ساتھ دیگر رہنما بھی جناح ایونیو روانہ ہوئے ہیں۔عمران خان کے ساتھ قافلے کی صورت میں آنے والے کارکنان منتشر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔