سٹی42: پنجاب حکومت کی مثبت مالیاتی پالیسیاں کام آنےلگیں، پنجاب حکومت کے اندرونی اور بیرونی قرضہ جات میں 5 فیصدکمی آگئی،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پنجاب کے قرضوں میں 42 ارب 77 کروڑ روپے کی کمی آئی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں مجموعی قرضوں کاحجم 9کھرب 50 ارب 46 کروڑ روپےتھا، پنجاب حکومت کی مثبت پالیسیوں کےباعث اندرونی اوربیرونی قرضہ جات میں 5فیصدکمی آئی ہے،حکومتی رپورٹ کےمطابق پنجاب میں مجموعی قرض کم ہو کر 9کھرب 7ارب 68کروڑ 40لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، پنجاب کے ذمہ مجموعی قرضوں میں مقامی قرضوں کا حجم 5ارب 57کروڑ 90لاکھ روپےہے، بیرونی قرضوں کا حجم 9کھرب 2ارب 10کروڑ 50 لاکھ روپے ہے جبکہ مجموعی قرضوں کا حجم پنجاب کی کل جی ڈی پی کے مقابلے میں 3.6فیصد ہے
رپورٹ کے مطابق مجموعی قرضوں میں آئی ڈی اے کے قرضوں کا حجم 2کھرب 96 ارب30کروڑ 40لاکھ روپےہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضوں کا حجم 2کھرب 34 ارب22کروڑ روپے ، پنجاب پر وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 5ارب 57 کروڑ 90لاکھ روپے، فرانس کے قرضوں کا حجم 3ارب 81کروڑ10 لاکھ روپے اور اسلامی ترقیاتی بینک کے قرضوں کا حجم 12کروڑ 40 لاکھ روپے ہے،
دوسری جانب مجموعی قرضوں میں زراعت اور لائیو سٹاک کیلئے قرضوں کاحجم 2کھرب 57ارب روپے،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن کا 2کھرب 17 ارب، تعلیم کا ایک کھرب 98ارب، اربن اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا ایک کھرب 5ارب، صحت کے سیکٹر کا 44ارب 6کروڑ روپے،توانائی کیلئے 15ارب 71 کروڑ روپے اور ماحولیات کی بہتری کیلئے قرضوں کا حجم ایک ارب 71 کروڑ روپے ہے۔