لاہورکے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

gulab devi underpass
کیپشن: gulab devi underpass
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:گلاب دیوی انڈر پاس   پر باقاعدہ  کام کاآغاز کردیا گیا،ڈی جی ایل ڈی اےنے زیر تعمیر  انڈر پاس  پر تعمیراتی کام  اور ٹسٹ پائلنگ کے پراسیس  کا جائزہ لیا، ڈی جی ایل ڈی اے کافیروز پور روڈ پرمیٹرو ٹریک کےساتھ پائلنگ شروع کرنےکاحکم۔
  تفصیلات کےمطابق  گلاب دیوی انڈر پاس  پر باقاعدہ کام کاآغاز کردیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے زیر تعمیر گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا ، اس موقع پر۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا انعام ، عثمان نذر سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔  چیف انجنئیر ایل ڈی اے  کی جانب سےڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پائل ٹسٹنگ کے پراسیس کا جائزہ لیا جبکہ منصوبے کے کنٹریکٹر سچل سارکو کو بھی کام بروقت اور پلاننگ کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اورافیروز پور روڈ پرمیٹرو ٹریک کےساتھ پائلنگ شروع کرنےکاحکم  دیا ۔

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہناتھاکہ شہر کے نئے میگا پراجیکٹس پر کام بروقت مکمل کیا جائے گا ،شہرمیں پلازوں کی تعمیر کےدوران معذور افراد کے لئےریمپس تعمیر کرانے کے قانون پر بھی ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا