ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ڈی جی نیب ڈرامائی انداز میں گرفتار

 جعلی ڈی جی نیب ڈرامائی انداز میں گرفتار
کیپشن: Fake DG NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کی اہم کارروائی، جعلی ڈی جی نیب سکھر  کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نیب لاہور  کے مطابق حکومتی آفیسران کو نیب ڈی جی کے نام سے بلیک میلنگ میں ملوث شاطر ملزم میاں محمد فیاض کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا،  ملزم کے قبضہ سے 44 لاکھ کیش اور آتشی اسلحہ  بھی برآمد کرلیا گیا۔  ملزم کبھی ڈی جی نیب سکھر، ڈائریکٹر نیب وجیلنس اور کبھی چیئرمین نیب کے سٹاف آفیسر کے طور پر پولیس افسران، ڈی سیز اور ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کو فون کرتا،  ملزم میاں فیاض کام نکلوانے کیلئے متعدد مرتبہ سیاسی رہنمائوں کا نام بھی استعمال کرتا رہا۔

نیب حکام نے ملزم کا گرفتاری کے بعد 8 جون تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی واضع ہدایات ہیں کہ نیب کا کوئی آفیسر تفتیشی معاملات میں کسی کو فون کال نہیں کرے گا۔  یاد رہے کہ نیب تاحال اٹیلی جنس کارروائیوں میں 10 جعلی نیب افسران کو گرفتار کر چکا ہے۔ نیب کی جانب سے رابطہ کیلئے ہمیشہ مراسلہ (خطوط) ارسال کئے جائیں گے،  کسی شکایت کی صورت میں ترجمان نیب سے معلومات کیلئے فوری رابطہ کیا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer