سٹی42:لاہور کی 9 سڑکیں حکومت کی نااہلی کی نظر ہوگئیں ،سڑکوں کی مرمت کے لیےحکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کیےگئے،9 سڑکوں کو 2018 میں آخری مرتبہ مرمت کیا گیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں محکمہ مواصلات کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی 9سڑکوں کو آخری مرتبہ 2018 میں مرمت کیا گیا ۔ مذکورہ سڑکوں کے لیے مالی سال 19 اور 20 میں مرمت کے لیے کوئی فنڈ نہیں رکھےگئے تھے۔پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والی محکمہ مواصلات کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ لاہور کی 9 اہم نوعیت کی سڑکیں مرمت کے لیے فنڈز کی منتظر ہے مرمت کی منتظر سڑکوں میں لاہور فیروز پور روڈ گجومتہ تا للیانی شامل ہیں ۔برکی روڈ عبداللہ گل انٹر چینج تا ہڈیارہ اڈہ تک مرمت کی جانی ہیں ۔
سگیاں روڈ سگیاں برج تا دوساکو چوک۔ رائیونڈ روڈ ٹھوکر تا رائیونڈ ، ڈیفنس روڈ فیروز پور روڈ تا ملتان روڈ اور مانگا رائیونڈ روڈ کی مرمت نہیں کی جاسکی۔ سندر رائیونڈ روڈ،پاچیاں بائی پاس روڈ کی مرمت نہ ہوسکی، قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر کی بھی مرمت نہیں ہوسکی ہے۔