ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی کے نام پر عوام کیساتھ دھوکا ہوا: حمزہ شہباز

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے نام پر عوام کیساتھ دھوکا ہوا، نااہل حکمران آج تک سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے۔

قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران  سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے بلندوبانگ دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے جبکہ نااہل کھلاڑیوں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکمران آج تک سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ عوام کے ریلیف کیلئے کوئی کام نہیں کرسکے۔

 حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کرنیوالوں میں صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان جمال شاہ کاکڑ، چیئرمین آل پاکستان پاسٹرز الائنس اقلیتی رہنما ڈاکٹر قیصر شہزاد اور رانا احسان افضال سمیت دیگر شامل تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer