ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم این اےجاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع

javed latif
کیپشن: javed latif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لیگی   ایم این اےجاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کر دی گئی ،عدالت نے تفتیش افسر کو  چالان دو جون تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین نے  لیگی   ایم این اےجاوید لطیف کےخلاف اشتعال انگیز تقریر کیس کی  سماعت کی، عدالت نے لیگی   ایم این اےجاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کر دی  جبکہ  عدالت نے تفتیش افسر کو  چالان دو جون تک جمع کرانے کا حکم  دیدیا۔

 پراسیکیوٹر  نےعدالت کو آگاہ کیا کہ  کورونا ایس او پیزکے باعث لیگی ایم این اے جاوید لطیف کو پیش نہیں کیا گیا،جیل وارنٹ پر جاوید لطیف کے جوڈیشنل ریمانڈ میں توسیع کی گئی۔لیگی کارکنان کا ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایم این اےجاوید لطیف کی رہائی  اور پیش نہ کرنے پر احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی۔