(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کا فنڈز مختص کیا گیا ہے، کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوانوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ کوشش ہے نوجوان آبادی کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ یہ ملک کو ترقی دے سکیں، دنیا بھر میں روزگار پرائیویٹ سیکٹر میں ملتا ہے یا لوگ اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں۔ نوجوانوں کیلئے روزگار کیلئے 2 پروگرام لا رہے ہیں، 50 ہزار سکالرشپس ہائر ٹیکنالوجیز کیلئے دی جائیں گی، ایک لاکھ 70 ہزار سکل ایجوکیشن کیلئے سکالرشپس دے رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع نجی شعبہ فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار کی فراہمی کیلئے 2 اہم پروگراموں کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ اور بزنس لون کا اعلان کیا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے وزیراعظم کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کے نواجوں کیلئے روزگار پیدا کیا جائے! نوجوان اقدام سے فائدہ اٹھائیں pic.twitter.com/66dBcq1EqX
— Usman Dar (@UdarOfficial) May 25, 2021