ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر وائے ڈی اے میں کورونا وائرس کی تصدیق

صدر وائے ڈی اے میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان، عمر اسلم ) صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب اور سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عاطف چوہدری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری اور سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر عاطف کورونا وارڈ میں فرائض سرانجام دیتے رہے۔ دونوں ڈاکٹرزعید کے روز بھی ڈیوٹی پر مامور رہے۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں شہبازشریف کے سوشل میڈیا سیل کے سربراہ شہباز بدر کو بھی کورونا وائرس ہوگیا۔ شہباز بدر نےعیدالفطر کی نماز میاں شہبازشریف کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون میں ادا کی تھی۔

 کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شہباز بدر نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ انہوں نے دوست احباب سے اپنی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاوں کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے دو روز میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 347 نئے کیس سامنے آگئے ہیں،جس سے کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 77 ہو گئی۔

تمام 1 ہزار 347 نئے کیس عام شہریوں میں سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں 733 مزید کیسز آنے کے بعد تعداد 9 ہزار 538 ہو گئی ہے۔ لاہور میں 6 مزید اموات ہونے کے بعد تعداد 129 ہو گئی۔

تصدیق شدہ مریضوں میں 118 میو ہسپتال، 80 ایکسپو سنٹر ہسپتال، 44 پی کے ایل آئی، 14 سمز، 15 جناح ہسپتال، 29 لاہور جنرل ہسپتال، 5 گنگارام، 3 چلڈرن، 5 سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پرائیویٹ سیکٹر ہسپتالوں میں سے 9 بیگم اختر رسول ہسپتال، 28 ڈاکٹرز ہسپتال، 31 فاروق ہسپتال، 24 حمید لطیف، 12 اتفاق ہسپتال، 11 شوکت خانم جبکہ 13 یو او ایل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔