ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احسن اقبال کا طیارہ حادثہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

احسن اقبال کا طیارہ حادثہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) نے مسائل کا حل نئے الیکشن کو قرار دیدیا، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، طیارہ حادثہ کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں ڈائریکٹر پروگرامنگ اینڈ کرنٹ افئیرز ٹوئنٹی فور نیوز سید انصار نقوی شہید سمیت دیگر کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف لندن میں زیرعلاج ہیں اور قرنطینہ میں ہیں جبکہ اب کوئی مرحلہ آیا تو مریم نواز اپنا کردار ادا کریں گی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور نئے الیکشن ہی اس کا حل ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ نیب لیگی رہنماوں کو عیدکے بعد انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنائے گی اور اس کیلئے وزیراعظم نے انہیں کہا ہےکہ اپنے بھی دو تین بندوں کی قربانی دے دیں۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) پنجاب اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے نے کروڑوں روپے کا نقصان کردیا۔