سانحہ پی آئی اے، ڈی این اے نمونے آج لاہور پہنچیں گے

سانحہ پی آئی اے، ڈی این اے نمونے آج لاہور پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:  سانحہ پی آئی اے کے شہداء کے ڈی این اے کے نمونے آج لاہور پہنچ جائیں گے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈا کٹر اشرف طاہر کہتے ہیں کہ نمونوں کی رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں مکمل کر لی جائے گی۔
سانحہ پی آئی اے کراچی میں شہید ہونیوالے افراد کی شناخت کرنے کیلئے پنجاب فرانزک ایجنسی کے ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے کے بعد انہیں لاہور منتقل کر دیا ہے۔

 فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے ٹیم کو کراچی سیمپلز کیلئےبھیجاگیاتھا۔ ڈی جی فرانزک ایجنسی  ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ ڈی این اے نمونوں پر ماہرین کی خاص ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس ٹیم کی نگرانی میں رپورٹ مکمل کی جائےگی۔

ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باوجود ماہرین کو یہ ٹاسک مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ  ڈی این اے کا پروسیجر کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا ، عمومی طور پر نتائج حاصل کرنے میں ایک ہفتہ درکار ہوتا ہے ۔

ڈی جی ڈاکٹر اشرف طاہر نے بتایا ہے کہ پنجاب فرانزک ایجنسی ایشیاء کی سب سے بڑی فرانزک کرائم انویسٹی گیشن لیب ہے اور عالمی سطح پر یہ لیب ایف بی آئی کے بعد دوسری بڑی لیب ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ شہداء کی رپورٹ متعلقہ حکام تک چوبیس گھنٹوں میں پہنچا دی جائے گی۔

علاوه ازیں طیارہ حادثے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، طیارہ ساز کمپنی ائر بس کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ائیربس نےائیرکریش کی تحقیقات میں ماہر10 رکنی تکنیکی ٹیم کوتحقیقات سےمنسلک کردیا گیا ہے.

ماڈل کالونی کا متاثرہ علاقہ تاحال سیل ہے. فوج ،رینجرز اور پولیس کے جوان تعینات ہیں. کسی کو جانے کی اجازت نہیں. ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں.