ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ضلعی انتظامیہ بازاروں میں مرغی اور سبزیوں کے نرخ کو لگام ڈالنے میں ناکام، شہریوں کی حکومت پر شدید تنقید۔
مکہ کالونی بازار میں سبزیوں کے نرخ کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تاحال لاپتہ ہے۔شملہ مرچ ایک ہی روز میں مزید 20 روپے اضافہ کے بعد100 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ لیموں کے نرخ 400 رویے فی کلو پر برقرار ہیں۔مٹر 200 روپے فی کلو، 20 روپے والا کھیرا 60روپے،گاجر کا ریٹ80 روپے فی کلو جبکہ کریلے کے نرخ 50 روہے اور رک 320 سےروپے فی کلو تک فروخت رہا۔آلو 60، پیاز 40، ٹماٹر 30،پالک 30جبکہ لہسن کا ریٹ 280 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔
مکہ کالونی بازار میں متعدد دکانوں پر مرغی بھی عائب ہوئی دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ زائد نرخوں کی وجہ سے پیچھے سے مرغی کی خریداری نہیں کی۔ اس موقع پر خریداروں کا کہنا تھا کہ سبزیوں کے نرخ کنٹرول سے باہر ہیں،، متعدد دکانوں پر مرغی کے نرخ 380 روپے فی کلو پر فروخت کیئے جا رہے ہیں۔ٹی وی پر مرغی کے نرخ کنٹرول ہونے کی خبر سن کر آئے لیکن فروخت 380 روپے میں ہو رہی ہے۔حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے ہیں، کوئی بھی نرخ کنٹرول کرنے کو تیار نہیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون نے پہلے کی خریداری متاثر کر رکھی ہے، ایسے میں ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول ہی نہ کرے تو انصاف کی امید کسی سے نہیں لگائی جا سکتی۔