’’ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے‘‘

’’ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملکی ترقی میں اپنا کردار ضرور ادا کریں، ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔    

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے گجرات سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جن میں چودھری حمید اللہ، چودھری توصیف لیاقت، چودھری سرفراز ارشد، وحید بٹ، چودھری امتیاز وڑائچ، چودھری اعجاز وڑائچ، چودھری فیاض نت، چودھری نوید وڑائچ، چودھری باسط، قاسم سیال، سرفراز بھٹی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کو وفد نے اپنے اپنے شعبوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں سے اکثر مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ موجودہ مسائل سے نکلا جاسکے۔