(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ” کرپشن فری پاکستان“ قوم کےدل کی آواز بن چکا ہے، نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کو فروغ دیا جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا، کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، کرپشن کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔