ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم علیؑ، سی ٹی او نے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی

یوم علیؑ، سی ٹی او نے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سی ٹی او کیپٹن( ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر جامع ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا۔

21رمضان المبارک بروز سوموار کو روٹ پلان کے مطابق جلوس اندرون اکبری گیٹ، مبارک حویلی، چوک نواب صاحب، بازار موچی گیٹ، لال کھوہ، مغل حویلی، تکیہ نتھے شاہ، پرانی کواتوالی، بازار حکیماں، اونچی مسجد، تھانہ بھاٹی گیٹ، چوک بھاٹی، کربلا گامے شاہ پر جا کر اختتام پذیر ہوگا۔

شرکاء جلوس اپنی گاڑیوں کو ناصر باغ پارکنگ، پارکنگ موچی گیٹ باغ، مینار پاکستان اور پارکنگ دہلی دروازہ میں کھڑا کر سکتے ہیں، میڈیا نمائندگان اپنی گاڑیاں سینٹرل ماڈل ہائی سکول میں پارک کر سکیں گے۔

ایس پی ٹریفک صدر سردار  آصف اور  ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی کی نگرانی میں 5 ڈی ایس پیز،41 انسپکٹرز،  38 پٹرولنگ افسران،97 لیڈی وارڈنز اور دفتری سٹاف کے علاوہ  سو سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer