ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی پلان کو حتمی تشکیل دے دی گئی، پنجاب حکومت نے لاہور میں دو روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ایس ایس پی آپریشنزاسماعیل کھاڑک کے مطابق مرکزی جلوس کے داخلی راستوں پرعزاداروں کی تین مقامات پر تلاشی لی جائے گی، تمام جلوسوں کی سیف سٹی اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے  مانٹیرنگ کی جائے گی، پولیس کے تین ہزار سے زائد جوان اور افسر سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرزکے جوان ا سٹینڈبائے ہونگے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر  لاہور میں دو روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب  کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 26 اور27 مئی کو ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer