عوام کے جان و مال کے محافظ پولیس اہلکار ہی اغوا کار بن گئے

عوام کے جان و مال کے محافظ پولیس اہلکار ہی اغوا کار بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فہد علی) اغوا کاروں کے گرد شکنجہ تنگ کرنیوالے ہی شہریوں کو تاوان کیلئے اغوا کرنے لگے، لاہور میں پولیس اہلکاروں کا شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا کے  2 مقدمات درج ہوئے ہیں، پہلامقدمہ تھانہ سمن آباد میں 27 اپریل کو درج کیا گیا جس کے مطابق یاسین نامی شہری کو پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا اور تاوان مانگا،ملزمان میں ایک ایس ایچ اوسمیت 9 پولیس اہلکار ملوث تھے۔

 اہلکاروں کے خلاف اغوا کا دوسرا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں 21 مئی کو درج کیا گیا، مقدمہ کے مطابق چار پولیس اہلکاروں نے منظور نامی شخص کو اغوا کیا، یہ مقدمہ وقوعہ کے24 دن بعد درج کیا گیا، اغوا کار پولیس اہلکاروں نے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
 تھانہ سمن آباد میں درج مقدمہ میں پولیس نے  3اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے مقدمہ میں نامزد ملزمان میں سے تاحال کوئی بھی گرفتار نہیں ہو سکا۔

Sughra Afzal

Content Writer