(درنایاب) چیئر مین پی ایچ اے یاسر گیلانی کا این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے ہمرا ہ شاہدرہ موڑ کا دورہ، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے شاہدرہ موڑ پر آٹھ نئے سگنل لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا.
حکام نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے شاہدرہ موڑ کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ بھی کیا، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ سہیل نے نئے ڈیزائن کے حوالے سے یاسر گیلانی کو بریفنگ دی, اس موقع پر جی ایم افتخار ساجد، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن خواجہ سہیل، ڈائریکٹر پی ایچ اے اور دیگر حکام بھی موجود تھے.
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ شاہدرہ موڑ پر سلپ روڈ کا اضافہ کیا جائے گا، حکام نے قیمتی جگہ دینے پر میاں ٹریول کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ تمام ادارے فاسٹ ٹریک کوآرڈینیشن کے تحت جلد از جلد اس پراجیکٹ کو مکمل کریں گے.