پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے قبل پارٹی ارکان سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے قبل پارٹی ارکان سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات سے قبل پارٹی ارکان سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق ارکان قومی ، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ارکان سے اڈیالہ جیل کے باہر وفاداری کا حلف لیا جائے گا ، پارٹی قیادت نے  پنجاب ، خیبرپختونخوا کے ارکان سے رابطے  تیز کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی سے وفاداری کا حلف لینے اور احتجاج بارے آگاہ کر دیا گیا، اڈیالہ جیل اکھٹے ہونے کیلئے جلد تاریخ اور وقت کا اعلان متوقع ہے،  بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج تیاری کی ہدایات بھی جاری کر دی، جس کے مطابق وفاداری کا حلف اسٹامپ پیپر کے ذریعے لیا جائے گا ،اڈیالہ جیل میں آئی ایس ایف کو بھی بلوایا جائے گا ۔

 ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی سمیت کیسوں کے خاتمے اور مبینہ دھاندلی کیخلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔