سٹی42: تربت میں دہشت گردوں نے تربت ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا ہے۔
انتظامیہ کے زرائع نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں نے ایئرپورٹ کی چار دیواری سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ تربت ایئرپورٹ کے قریب متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔