ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میں اہم اجلاس ہوا،جس میں کل اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عمران خان کل صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے، اجلاس کے بعد فواد چودھری لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوگئے، پارٹی کی مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی ۔