ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں سے رقوم نکلوانے والے شہریوں کے لئے تشویشناک خبر

dacoity,Shahdara,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر لاہور میں دن دیہاڑے وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری،شاہدرہ میں بینک سے رقم نکلوانے والا مبارک پلاسٹک فیکٹری کا منشی لٹ گیا۔

سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی،واردات 17 مارچ کی سہ پہر 3 بجے جیا موسیٰ سٹاپ کے قریب ہوئی،سی سی ٹی وی میں فیکٹری کا منشی اسد موٹر سائیکل پر آتا دکھائی دیتا ہے۔تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان اسے روک لیتے ہیں۔ملزمان گن پوائنٹ پر 15 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق متاثرہ فیکٹری مالک مبارک علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔