راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازکا کہنا ہے کہ نوازشریف سے ناانصافیاں کی گئیں،نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کو آگے بڑھانے میں وکلاء کا اہم کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق لائرزونگ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ پر تکیہ کرلیا ہے، ن لیگ سلیکٹ نہیں ایلیکٹ ہوکر آتی ہے، عمران خان عدالتوں پر جتھے لے کر حملہ آور ہوا، ملکی تاریخ میں کب کسی کو ایسی سہولت حاصل تھی؟ بیگمات اور بچوں کے کہنے پر فیصلے کیے جارہے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران کو 12مقدمات میں 5منٹ میں ضمانت ملتی ہے،عمران خان ٹیریان خان کا مقدمہ نہ اگل سکتا ہے نہ نگل سکتا ہے،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف خریدے نہیں بلکہ چوری کیے، پی ٹی آئی کی سیاست تقرریوں کے ارد گرد گھومتی ہے،پی ٹی آئی کی پوری سیاست سہولت کاروں کے گرد گھومتی ہے۔