رمضان المبارک کے موقع پرلاہورمیں دیسی کُشتی کے فلڈ لائٹ مقابلوں کا انعقاد

رمضان المبارک کے موقع پرلاہورمیں دیسی کُشتی کے فلڈ لائٹ مقابلوں کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کیجانب سے رمضان المبارک میں دیسی کُشتی اور پہلوانی کو فروغ دینے کیلئے فلڈ لائٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقابلوں کی نگرانی صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے کی۔ان مقابلوں کے دوران شہباز شریف اسٹیڈیم چائنہ سکیم میں 20 چھوٹی بڑی کُشتیاں لڑی گئیں۔مقابلوں کے اختتام پر کالا پہلوان نے کامیابی حاصل کرنے والے پہلوانوں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیے۔

 سینئر نائب صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار، قومی ریسلنگ کوچ فرید علی نے بھی مقابلوں میں معاونت کی۔اس کے علاوہ چیئرمین پنجاب دیسی کشتی لالہ شاہد پہلوان، شاہد کھوئے والا پہلوان، ببا پہلوان اور مہر وقاص پہلوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 واضح رہے کہ شمالی لاہور ریسلنگ یونین کے آراکین بھی مقابلے دیکھنے کیلئے موجود تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer