عوام احتیاط کریں،ملک میں ایک اور بحران کے سر اٹھانے کا خدشہ

عوام احتیاط کریں،ملک میں ایک اور بحران کے سر اٹھانے کا خدشہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ،راولپنڈی میں مختلف بیماریوں کی دوائیں ناپید ہونا شروع ہوگئیں۔

 مریضوں کا اب دوا کے بجائے صرف دعاؤں پرانحصارہے،راولپنڈی میں مختلف امراض کی دوائیں ناپید ہوگئیں۔شہری ضروری دواؤں کے لیے میڈیکل اسٹورز کےچکر لگانے پرمجبور ہیں۔

روزمرہ استعمال ہونے والے میڈیکل آلات بھی پہنچ سے باہر ہوگئے۔مطلوبہ دوا کے لیے شہری میڈیکل سٹورز کے چکر پر چکر لگانے لگے۔چئیرمین پاکستان ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پنجاب زاہد بختاوری نےتوادویات ہی نہیں گلوکومیٹراوردیگرآلات کی قیمتوں کا بھی ایسا نقشہ کھینچا کہ سن کرہی مریض کی تسلی ہوجائے۔

 مختلف امراض میں انتہائی ضروری سمجھی جانے والی دواؤں کی عدم دستیابی سےبڑے بحران کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔