بجلی بلوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی

بجلی بلوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صارفین سے بلوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی ہو گئی، مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود کمرشل و صنعت اور ٹیوب ویلز کے صارفین سے بلوں کی ریکوری کی شرح اکاون سے اکاسی فیصد تک آ گئی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صنعتی، کمرشل اور ٹیوب ویلز کے صارفین سے بلوں کی ریکوری میں نمایاں کمی سامنے آئی، دستاویزات کے مطابق تمام صارفین سے بلوں کی وصولی کی مقررہ تاریخ پندرہ سےسترہ مارچ رکھی گئی تھی، تاہم مقررہ تاریخ تک بلوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ریکوری کی شرح کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق لیسکو کے بیج نمبر چوالیس، پینتالیس اور چھیالیس کے صارفین سے ریکوری نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے ٹیوب ویلز کے صارفین سے بجلی کی بلوں کی وصولی کی شرح اکاون فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح چھوٹی انڈسٹری کے صارفین سے بلوں کی وصولی کی شرح باسٹھ فیصد جبکہ کمرشل صارفین کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی سے ریکوری اکاسی فیصد ریکارڈ کی گئی۔