سعودی ولی عہد کی روضہ رسولؐ پر حاضری، امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دُعا کی

سعودی ولی عہد کی روضہ رسولؐ پر حاضری، امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دُعا کی
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبویؐ پہنچ کر روضہ رسولؐ پر حاضری دی جبکہ اسلام کی پہلی مسجد قباء میں بھی حاضر ہو کر نوافل ادا کیے اور سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

  شہزادہ محمد بن سلمان کے مسجد نبویؐ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ اور حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے دیگر آئمہ کرام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور روضہ رسولؐ پر حاضر ہوکر سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام بھیجا۔

 اسکے بعد ولی عہد اسلام کی پہلی مسجد قباء پہنچے اور نوافل ادا کرنے سمیت مسجد قباء کے توسیعی منصوبے کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کی۔