یو اے ای آنیوالوں پر نئی پابندیاں عائد

UAE ISSUED NEW POLICY
کیپشن: UAE
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا کی وبا کے پھیلنے پر پاکستان سمیت مختلف ممالک نے سفری پابندی عائد کی تھیں جن کی وجہ سے بیرون ملک  آنے اور جانے والوں کو خاصی مشکل کا سامنا کرناپڑا۔ یو اے ای آنے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردیں گئیں۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں آنےوالوں کو پہلے اور ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بیماری کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق گزشتہ روز سے نافذ العمل ہونے والا یہ ضابطہ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے شعبہ صحت کے حکام کے تعاون سے جاری کیا ہے۔

اسی طرح این سی ای ایم اے اور آئی سی پی کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ یو اے ای میں زمینی راستے سے داخل ہونے والے تمام مسافر آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے پابند نہیں ہوں گے۔

ان کے لئے ریپڈ ایکسپونینشل ڈیپ ایگزامینیشن (ای ڈی ای) سے گزرنا ضروری ہوگا اور اس کا نتیجہ آنے تک انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ یہ ضابطہ ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے دونوں قسم کے مسافروں پر لاگو ہوگا۔

این سی ای ایم اے اور آئی سی پی کی جانب سے رہائشیوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مقامات جیسے مالز، سیاحتی مقامات یا دیگر تقریبات میں داخل ہوتے وقت گرین پاس پروٹوکول کی پابندی کریں۔ ضابطے کی یہ تبدیلی یو اے ای حکومت کی حکمت علی کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مسافروں کے لئے آن ارائیول ویزے کی سہولت بحال کر دی۔ سعودی حکومت نے امریکا، برطانیہ اور شینگن کا مؤثر ویزہ رکھنے والوں کے لیے مملکت میں آن ارائیول ویزہ بحال کر دیا ہے۔

وہ افراد اور شہری جن کے پاس امریکا، برطانیہ یا شینگن کا کارآمد ویزہ ہے وہ سعودی ایئرلائن، ناس اور اے ڈیل ایئر کے ذریعے سفر کرتے ہوئے آن ارائیول ویزہ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer