سکول ٹیچرز انٹرن کی سنی گئی

سکول ٹیچرز انٹرن کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں عارضی اساتذہ کی 8 ماہ سے بند تنخواہیں فوری جاری کرنے کاحکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  سکول ٹیچر زانٹرن کو آٹھ ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئی تھیں، اب محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول ٹیچرز انٹرن کو تنخواہیں دینے کا حکم جاری کر دیا ،عارضی اساتذہ کو پہلے سے منظور شدہ بجٹ سے تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ہائر سیکنڈری سکول ٹیچر کو 30، سکنڈری سکول ٹیچرز کو 25 ہزار دیئے جائیں گے جبکہ پرائمری سکول ٹیچرز کو 18 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب شہر میں میلہ چراغاں کی مقامی چھٹی کے باوجود سکول سربراہان کو حاضر رہنے کا حکم دیا گیا،  سکول سربراہان اپنے اداروں میں چھٹی کے روز بھی ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرگرمی کروائیں گے۔

سکول سربراہان ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر محکمہ کو لازمی بھجوائیں گے،احکامات نہ ماننے والے سکول سربراہان اور فوکل پرسنز کیخلاف کارروائی ہوگی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو ڈینگی سرگرمی کے حوالے سے گزشتہ روز ہی مراسلہ جاری کر دیا تھا۔