وزیراعظم کوسٹے آڈر نہ مل سکا,عدالت کاتحریری حکم نامہ جاری

وزیراعظم کوسٹے آڈر نہ مل سکا,عدالت کاتحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: Pm Imran Khan Stay Order Cancel
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم میں وزیراعظم، وزراء کی پابندی کے خلاف وزیراعظم کی درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی حکم کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پر سٹے آرڈر نہیں مل سکا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتےہوئے 28 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ اٹارنی جنرل کو بھی عدالت نے معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

نوٹس کےباوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پرعمران خان اوراسد عمر کوحکم امتناع نہیں ملا۔ وزیراعظم کے وکیل نے بتایا کہ انتخابی مہم میں وزیراعظم، وزراء کی پابندی خلاف قانون ہے۔