(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سٹیو سمتھ ان فٹ ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیو سمتھ کو بائیں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہے جس کے باعث انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا اور انہیں واپس آسٹریلیا بھجوایا جارہاہے ، سٹیوسمتھ آسٹریلیا میں بحالی پروگرام کریں گے۔آسٹریلوی بلے باز سٹیوسمتھ نے لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین 8ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ سٹیو سمتھ کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کہنی میں تکلیف ہوئی ،سٹیو سمتھ کو یہ تکلیف پہلے بھی ہو چکی ہے،لیگ سپنر سیوپسن آسٹیو کو سمتھ کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔