(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی سے قلمدان واپس لے کر انہیں کابینہ سے فارغ کردیا ۔
محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق میر ظہور بلیدی سے سینئر صوبائی وزیر کا قلمدان واپس لے لیا گیا , ظہور بلیدی کو کچھ روز قبل صوبائی وزیر منصوبہ بندی کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق ظہور بلیدی کی جگہ طور اتما خیل کو وزارت دی جائے گی جبکہ سردار صالح بھوتانی کو وزیر خزانہ ، ضیاء اللہ لانگو کو مشیر بلدیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
واضح رہےکہ میر ظہور بلیدی اپوزیشن کو 30 ارب کے فنڈز دیئے جانے پر وزیراعلیٰٰ بلوچستان سے ناراض تھے۔