نومولود بچے کی والدین کے دعوت ولیمہ میں شرکت

نومولود بچے کے والدین کا ولیمہ
کیپشن: Rayan Rauf
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: زندگی میں ہم بہت سے رشتے ناطوں میں بندھے ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ رشتے ہم نے نہیں بنائے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان رشتوں کی ڈوریوں میں پروکر بھیجا ہے۔ نکاح یا شادی ایک ایسا مرحلہ ہے جس میں نئی رشتہ داریاں بنتی ہیں۔ مرد اور عورت ایک نئے رشتے میں منسلک ہوتے ہیں جسے میاں بیوی کا نام دیا جاتا ہے۔

پاکستان میں شادی کی تقریبات کے حوالے سے بہت عجیب رسم و رواج اپنائے جاتے ہیں۔ چاول اور پھول نچھاور کرنا، اکٹھے کیک کاٹنا اور دلہن کو اٹھا کر دہلیز پار کرنا، بہت سے جوڑے شادی کے وقت ایسی رسومات کو خاص اہمیت دینا پسند سمجھتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک جوڑے کی دعوت ولیمہ کی تقریب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔ جہاں دلہا دلہن نے اپنی گود میں اپنے نومولود بیٹے کو ساتھ لیکر تقریب میں شامل ہوئے۔

نوجوان جوڑے کا کہنا تھا ان کا ولیمہ گزشتہ سال 14 مارچ کو منعقد ہونا تھا لیکن حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا اور اس طرح ولیمہ کی دعوت کو منسوخ کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین اس حوالے سے کافی پریشان تھے۔ جب ہمارے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو ہم نے ولیمہ کے بارے سوچنا شروع کردیا، لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ ولیمے میں ہمارے ساتھ ہمارا بیٹا بھی ہال میں داخل ہوگا۔

ریان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ دعوت ولیمہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائے گی۔ ایک صارف نے لکھا کہ پہلا بچہ ہے جو اپنے والدین کے ولیمے میں شرکت کررہا ہے۔  دوسری صارف نے لکھا کہ یہ بچہ بہت خوش قسمت ہے۔ کم از کم وہ مستقبل میں اپنے والدین کے ولیمے کی ویڈیو دیکھ  یہ نہیں کہے گا کہ آپ مجھے اپنی شادی میں لے کر نہیں گئے۔