مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کو شاندار دعوت کیوں دی گئی؟

پی ڈی ایم رہنماؤں کیلئے ناشتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ مریم نواز کی جانب جاتی امراء میں ناشتہ کا اہتمام ناشتہ کے لئے سپیشل کھانے تیار کیے گئے۔

تفصیلاے کے مطابق مریم نواز کی جانب سے دی گئی دعوت میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، بلوچستان نیشنل پارٹی، قمر الزماں کائرہ، اسلم گل، حسن مرتضی، عزیز الرحمن چن اور مینگل گروپ کے رہنما جاتی امراء پہنچے۔ مریم نواز کی جانب جاتی امراء میں ناشتہ کا اہتمام ناشتہ کے لئے سپیشل کھانے تیار کیے گئے۔ ناشتے میں لاہوری مرغ چنے، داس کلچہ، دیسی گھی میں تیار آملیٹ، افغانی انڈہ اور سری پائے شامل تھے۔ ذرائع مہمانوں کےلئے دیسی گھی میں بنی حلوہ پوڑی، مٹن چنے، مٹن کوفتے، پراٹھے بھی تیار کئے گئے۔ مہمانوں کے لئے کشمیری چائے، لسی اور فریش جوسزسے تواضع کی گئی۔

مریم نواز کی نیب پیشی ملتوی ہونے پر پی ڈی ایم رہنماؤں سے اظہار تشکر کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ پی ڈی ایم رہنماؤں نے آج مریم نواز کی نیب پیشی پر اظہار یکجہتی کیلئے نیب آفس جانا تھا، جہاں انہوں نے اپنا احتجاج کروانا تھا، لیکن گزشتہ شب نیب لاہور نے کورونا ایس او پیز کے تحت آج مریم نواز کی ہونے والی پیشی ملتوی کردی تھی۔ پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مریم نواز  کا کہنا تھا میں سب پارٹی رہنماؤں کی بہت شکر گزار ہوں۔