ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 29 مارچ کو شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کے زریعے درخواست ضمانت دائر کی۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور احتساب عدالت میں کیس کا ٹرائل جاری ہے کٸی ماہ سے جیل میں قید ہوں اور ٹرائل مکمل ہونے میں ابھی طویل وقت لگے گا۔

کیس کا تمام تر ریکارڈ نیب کے پاس ہے اور اس نے کسی قسم کی ریکوری نہیں کرنی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں قید میں ہونے کی وجہ سے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہے۔ درخواست گزار کی عمر 70 سال اور وہ کینسر کا مریض ہے، وہ ٹرائل کورٹ میں سماعت کے موقع پرباقاعدگی سے شامل رہیں گے۔

استدعا ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔