( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ حوالے کردی کہتے ہیں کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے سامان فراہم کیا ہے۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹرز، طبی عملے کو یہ سامان فراہم کیا جائے جبکہ دوسروں کی جان بچانے والوں کی اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کا بالخصوص حکومت کا فرض ہے۔
انھوں نے کہا کہ انسانیت کے لئے لڑنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حفاظت کے لئے اور سامان بھی فراہم کریں گے جبکہ صدر مسلم لیگ (ن) نے سامان سائرہ افضل تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نزر اور عطاءاللہ تارڑ کے حوالے کیا۔
میاں شہبازشریف نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ (ن) کی کاروباری شخصیت عرفان جنہوں نے پچپن سو ماسک تیار کرکے عطیہ کیا ان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔