( علی ساہی ) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیوں کاعمل جاری، 88 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سید خرم علی اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اشفاق احمد خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں تسلی بخش ریکارڈ کے حامل اور کورسز مکمل کرنے والے 88 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر گریڈ سترہ میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹ کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔